3 مارچ 2014 - 20:30
پاکستانی حکومت کے ساتھ امریکہ کے قریبی روابط

امریکا نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اور قریبی رابطے جاری ہیں

ابنا:  ذرائع کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پاکستان کی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گذشتہ روز دیئے جانے والے بیان کے رد عمل میں دعوی کیا کہ امریکا، خطے کو پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری گذشتہ سال پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور جان کیری دوبارہ بھی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بات ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ امریکا کے قریبی رابطے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے عنوان سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے خودسرانہ حملوں پر، کہ اسلام آباد کے بقول جن میں زیادہ تر عام شہری مارے جاتے رہے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان کشدگی پائی جاتی رہی ہے اور پاکستان کی حکومت اور عوام نے ان امریکی ڈرون حملوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲